Wednesday, February 23, 2011

میاں جولاہے ! کیا بنتے ہو؟

(حصّہ اول )

صبح سے لے کر رات گئے تک
ایسے سنجیدہ سے بیٹھے، کچھ  سنتے ہو؟
میاں جولاہے! کیا بُنتے ہو؟

 تم کیا جانو کیا بُنتا ہوں؟
روز نیا سپنا بُنتا ہوں
ڈالی ڈالی گندم لے کر
کھیتوں میں سونا بُنتا ہوں

بوند بوند ساگر لے کر
صحراؤں کے لئے با دل بُنتا ہوں
کرن کرن تا رے لے کر
دلہن کا آنچل بُنتا ہوں

پلکوں پلکوں چن  کر آنسو
ساون کی رم جھم بُنتا ہوں
بچوں کی ہنسی کو لے کر
گیتوں کی سرگم بُنتا ہوں

بیتے کل اور آج کا تا نا با نا لے کر
آنے والے کل کی خاطر
خوابوں کا ریشم بُنتا ہوں

خواہش

اس اندھیرے کے پا ر کیا ہے؟
کوئی مجھے روشنی لا دے
تو میں اس اندھیرے میں اتر کے دیکھوں

Tuesday, February 15, 2011

حسرت

 با دلوں  سے اوپر تک
پہنچ  میری ہوتی جو
آسمان کو چھو لیتی
زمین ساتھہ  دیتی تو

Thursday, February 3, 2011

ایک سہیلی



نہ اس کے  لانبے گیسو ہیں
نہ اس کے نیناں آہو ہیں

نہ روپ کوئی نہ رنگ کوئی
نہ سُر  ہے نہ سارنگ کوئی

وہ جو سمندر سنگ لئے
دریاؤں سا آہنگ لئے
دھیرے دھیرے بہتی ہے
یہ دنیا بھی سچ کہتی ہے

مگر کیا میں ان  آنکھوں کو جھوٹ کہوں ؟
جو دیکھتی ہیں،وہ لڑکی جیسے صحرا کی ہو رات کوئی
جو دیکھتی ہیں، سونے جیسا ہے دل اس کا
اور باتوں میں سورج کی کرنوں جیسی بات کوئی

کوئی چاہے سمجھے جھوٹ انہیں
یہ باتیں ، سچی  باتیں ہیں
جھوٹ بھری اس دنیا میں ، وہ من کی سچی لڑکی ہے

Wednesday, January 19, 2011

   پہاڑ سی انا رکھنا
تو د ر د بھی سوا رکھنا

روش روش ہوا رکھنا
اور طاق میں دیا رکھنا

آج دل اندھیرا ہے
خواب ہی جلا رکھنا

زندگی سفر ہے تو
زاد سفر دعا رکھنا

واپسی نہ ہو پھر بھی
یا د  راستہ رکھنا

دل سنبھل جائے گا
آس آسرا رکھنا

آسمان کی عادت ہے
روشنی سجا رکھنا

دھوپ سی اداسی میں
شعر کی ردا رکھنا

Friday, December 24, 2010

ساریاں تیریاں راہواں سن

ساریاں تیریاں راہواں سن

ہر راہی دے رستے تے ہر راہ تے راہی ہزاراں سن
اگے  نوں  جاندے رستے تے پچھلے پاسے دیواراں سن
اک چپ سی سارے پاسے کسے کول گل نہ سی کوئی کہن دی
کج سی تے اک تاہنگ سی ٹردے رہن دی 

واپسی دی سی راہ نہ کوئی
 اساں واپس مڑ کے ویخ لیا
میرے رب سائیاں !
ہر راہ دی انت سی تیری راہ
ہر راہی ٹر کے ویخ لیا

Thursday, December 2, 2010


مقام فقر سے بے خبر حصار زر میں ہے
خوف خدا نہیں یہ دنیا خوف  بشر میں ہے

گھرا ہوا وہ لمحہ کسی بھنور میں ہے
جس کے لئے نصیب میرا دائم سفر میں ہے

راستوں سے قدم نہ پلٹیں تو راستے پلٹ دے
یہ معجزہ اسی کے دست ہنر میں ہے

امید میرے دل میں زندہ ہے اس طرح
جیسے کوئی فاتح  ہا رے  ہوے لشکر میں ہے

چھلکے کبھی نگاہ سے ، جھلکے کبھی بیان سے
وہ روشنی ہے اور میرے اندر سفر میں ہے

شب غم جو ستا  رے کی طرح چمکے گا پلکوں پر
ایسا بھی ایک اشک میری چشم تر میں ہے

مجاز سی یہ حقیقت خواب سا ہے یہ خیال
نظر نہ آ سکے جو وہی اب نظر میں ہے

طلب کی رہ  میں اندھیروں  کا تذکرہ بھی کیوں
راہ گزر روشنی ہے روشنی راہ گزر میں ہے
 

Sunday, October 31, 2010

میری آنکھیں ہیں سمندر
اور تیرا درد ہے لہر لہر

سامنے رکھی چیزوں کو
ڈھونڈا ہم نے ادھر ادھر

گنتی کے کچھ لمحوں میں
بیت گئی ساری ہی عمر

جن کا  گھر میں کوئی نہیں
ان کا نہیں ہے کوئی گھر

ٹہر  گیا ہے آنکھوں میں
پچھلے موسم کا ایک منظر

زرہ زرہ جوڑیں گے
اپنی ذات میں ایک شہر

پلکوں پلکوں چن لیں گے
اس کی راہ  کا ہر پتھر

آپ اپنے ہم دشمن ہیں
ایسے میں کیا تیرا ذکر

گھر کی راہ دکھاتا ہے
ایک مسا فر  د ر  بد ر

منزل منزل بھٹکا تا ہے
اپنے اند ر ایک سفر

کوئی پکا رے جاتا ہے
میرے اندر صبر ! صبر !

دھوپ کی نگری میں لوگو !
ہر ایک سوچ ہوئی بنجر
ساری رات جگاتا ہے 
کسی ان ہونی کا ڈ ر

وقت نے تقسیم کئے
ٹوٹے خواب نظر نظر

یا د میری دلاءے گا
دھند میں لپٹا  ہر شجر

کسی کی واپسی کی آہٹ ہے
اے  زندگی ! ٹہر ! ٹہر

Thursday, October 28, 2010


یہاں ہر شے آنی  جانی ہے
جیسے دریا کا بہتا پانی ہے

وقت کی آنکھیں بھیگ گئی ہیں
بات کوئی ان جانی  ہے

لمحے گم ہیں صدیاں حاضر
اتنی سی میری کہانی ہے 

شام سمے ہے راستہ لمبا
اور دکھ راہ کی نشانی ہے

اندر ٹہر گئے آنسو 
ہنسی میں پھر بھی روانی ہے

سنآٹے کے شور میں گم
ان ہونی سی ویرانی ہے

کس کو بھول گیا یہ دل
حیرانی ہے حیرانی ہے

کیوں دل کی مانوں بات کوئی
کب  اس نے میری مانی ہے

اپنے  آپ سے ملنے کی
خواہش بڑی پرانی ہے

کس کی ہار اورکیسی جیت
دل نے ایک ریت نبھانی ہے

چڑیاں راستہ بھول گئیں ہیں
پیڑوں پر ویرانی ہے 

Thursday, October 14, 2010


ہر شجر پر ثمر نہیں ہوتا
صرف زندہ رہنا ہنر نہیں ہوتا

ہر جگہ ہوتا ہے کدھر نہیں ہوتا
مجھے خبر ہے خدا بے خبر نہیں ہوتا

کوئی  تو ہے جو میرے ہر جانب
موجود ہوتا ہے  مگر نہیں ہوتا

ان کے قدموں میں دنیا ہوتی ہے
جن کے کاندھوں پر سر نہیں ہوتا

راہ میں پڑاؤ ہو تو سکتا ہے
راہ میں لیکن گھر نہیں ہوتا

آخری دیا رہ گیا بجھانے کو
ایک پہاڑ ہے جو سر نہیں ہوتا

منزل نہ سہی راستہ ضروری ہے
بے سمت چلنا سفر نہیں ہوتا